9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

عمران خان نے علی زیدی کی گرفتاری کو لندن پلان کا حصہ قراردیدیا

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے علی زیدی کی گرفتاری کو لندن پلان کا حصہ قرار دے دیا

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے   علی زیدی کی  گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ  یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے، لندن پلان کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار، اغوا کیا گیا، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے، پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ لوگ 27 رمضان کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، یہ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یہ انتخابات میں ہمیں کمزور کردیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دو ٹوک الفاظ میں واضح کردوں یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، ان سب حربوں سے محض عوام کا غصہ ہی بڑھ رہا ہے، یہ اس لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے