سوات میں راستے کے تنازعےپرباپ بیٹے سمیت 5افرادجاں بحق

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے اسلام پور میں راستے کے تنازع پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے

ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان  گنڈاپور پور کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب راستے ہے تنازع پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فریق سے افغان باشندے امیرخان اور اس کا بیٹا گلاب خان جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے فریق سے خاتون مسماۃ (س) زوجہ سلیم اللہ ، ثناء اللہ ولد حنظلہ اور کمال ولد امان اللہ جاں بحق ہوگئے

دیگر تین افراد ساحل ولد رحیم اللہ،شاہد اللہ ولدحبیب اللہ اوررحیم اللہ ولدحنظلہ زخمی ہوئے ۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔