اسلام آباد(امت نیوز)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونگی یا قیمتیں برقرار رہیں گی فیصلہ آج ہوگا، وزیر خزانہ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کو دو تجاویز بھجوائی گئی ہیں۔
پہلی تجویز میں قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش ہے جبکہ دوسری تجویز میں عالمی تناظر میں قیمتوں میں اضافے کی سفارش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔