بھارت (اُمت نیوز) بھارت میں مسلمان ایم ایل اے بھائی سمیت دن دیہاڑے قتل کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر اتر پردیش میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث تین مسلح افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے
بھارتی ریاست اتردیش میں مسلمان ایم ایل اے اور ان کے بھائی کو دن دیہاڑے ٹی وی کیمروں کے سامنے قتل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عتیق احمد اور اشرف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب رپورٹرز ان سے سوالات کررہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث تین مسلح افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عتیق احمد کو حراست میں میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال لایا گیا۔