اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستانی معروف گلوکارہ نصیبو لا ل نےعمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی لوک گلوکارہ نصیبولال نےاپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا ہے ،
جس کی تصویر گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں. ان تصاویر میں گلوکارہ کو اپنے دونوں بچوں اور شوہر کے ساتھ دیکھا جا سکتاہے ،
جن میں سب دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔
جبکہ ایک تصویر میں انکے شوہر اور بیٹی کو دعا مانگتے ہوئے دیئکھا جا سکتاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos