مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو
مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو

جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلیے تحریک انصاف کی 3رکنی کمیٹی قائم

ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے مابین مذاکرات کیلیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

مرکزی سیکرiٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تین رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں ۔

تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی پاکستان سے مذاکرات کرے گی۔

یاد رہے کہ ملک میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں ۔

ملاقاتوں کے بعد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات مفید رہی اور مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔