لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے طلب کرلیا
ایف آئی اے کے مطابق شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے میں معاونت پر20 اپریل کو طلب کیاگیا ہے۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزارپیش ہوکر سائبرکرائم ونگ کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں
شاندانہ گلزار کے خلاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداروں کے خلاف اکسانے پر اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔
مقدمے میں 153 اے، 124 اے اور 505 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، یہ دفعات بغاوت، اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے سے متعلق ہیں۔