مظفرآباد(امت نیوز)آزاد کشمیر میں اپنا وزیراعظم لانے کے لیے مسلم لیگ ن نے بھی بھاگ دوڑ شروع کردی ۔۔
ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنما مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ن لیگ نے میدان میں اپنا امیدوار اتارنے تیاری شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے اپنا وزیراعظم کا امیدوار لانے پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔
مشتاق منہاس نے بتایا کہ تجویز نواز شریف اور شہبازشریف کی منظوری کےلیے بھیج دی گئی ہے۔