سرگودھا ( اُمت نیوز) خواتین نے آٹا سینٹر میں تشدد پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بابر رانجھا کے خلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی میرج ہال آٹا سینٹر کے انچارج بابر رانجھا نے خواتین پر تشدد کیا جس پر مرد وخواتین نے احتجاج شروع کردیا اور بابر رانجھا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اپنے من پسند بندوں کو بولا کر آٹا تقسیم کر رہا تھا ، آواز اٹھانے پر بابر رانجھا نے خواتین پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کر دی۔
مظاہرین نے مزید بتایا کہ سینٹر میں ایسے افراد کو آٹا دیا جا رہا ہے جو سرگودھا کے رہائشی بھی نہیں ہیں انچارج آٹا اپنے گاؤں لالیاں سے آئے بندوں میں تقسیم کر رہا تھا، حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔