کراچی(اُمت نیوز) چڑیا گھر میں کئی روز سے لاغر ہتھنی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
ماہرین نے ضروری ادویات دینے کے بعد ہتھنی کو کرین کے ذریعے قدموں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی، ہتھنی لاغر ہونے کے باعث اپنے قدموں پر کھڑی نہ ہوسکی۔
فور پاز کے ماہرین کی ٹیم نے ہتھنی کے مختلف ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہتھنی نور جہاں کا الٹرا ساؤنڈ، اور بلڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ہتھنی کے مزید مختلف قسم کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔