عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو

عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا، عمران خان خوف زدہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اطلاع ہے عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھرمیں توڑ پھوڑ کی۔ مجھے اطلاع ملی ہے کہ عید پر زمان پارک میں دوبارہ آُپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے وہاں خون ہوگا۔

عمران خان نے عدالت سے پولیس آپریشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں۔  یہ مجھے صرف جیل نہیں نیں ڈالنا چاہ رہے یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں ۔ پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا۔