پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے
پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر میجرطاہرصادق اور زلفی بخاری گروپ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔
تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی
اٹک میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔
میجرطاہرصادق اور زلفی بخاری گروپ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، گزشتہ روزصدر شمالی پنجاب عامر کیانی اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ میں پہنچے۔
اجلاس میں میجرطاہرصادق اور زلفی بخاری کے حامیوں کے درمیان نعرے بازی بھی ہوئی، اس موقع پر عامر محمود کیانی نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔
اس معاملے پر میجر طاہر صادق اور زلفی بخاری کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے ۔