کچے کے ڈاکوچند لوگوں کے مجرم ہیں،زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے ،

پی ٹی آئی عمران خان گروپ سے مذاکرات نہیں ہوں گے، جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

جاوید لطیف نے کہاکہ اب سب مانتے ہیں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،نوازشریف کو سازش کے تحت مائنس کیاگیا،آج پاکستان جس نہج پر ہے وہ سب کے سامنے ہے،کہاجارہا ہے ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے،ان کاکہناتھاکہ ایک شخص کی ذاتی خواہش پر الیکشن کرایا جا رہا ہے،پہلے الیکشن بھی نوازشریف کو انتخابات سے باہر رکھا گیا،اب بھی نوازشریف کو الیکشن سے باہر کیوں رکھا جارہا ہے۔

فاقی وزیر نے کہاکہ کچے کے ڈاکوچند لوگوں کے مجرم ہیں،زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے ، پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس کی اناپرستی سے بہت نقصان پہنچاہے،پاکستان میں امن کیلیے عمران خان کے سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانا پڑے گا۔