لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ الیکشن کی تاریخ پرآل پارٹیز کانفرنس کی باتیں ابھی صرف ہوائی ہیں،گرفتاریاں اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،حکومت کو جماعت اسلامی کی کانفرنس میں کوئی دلچسپی نہیں ، حکومت صرف عدلیہ کے فیصلے سے فرار چاہتی ہے،جماعت اسلامی سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ نواز، شہباز قابل اعتماد نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی سے چوہدری وجاہت حسین، چوہدری شجاعت نواز، خالد اصغر گھرال ودیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں گجرات کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت آئندہ الیکشن سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیاگیا۔
پرویز الٰہی نے کہاکہ شہبازشریف حکومت کی باغیانہ روش قومی سلامتی کیلیے خطرہ بن چکی ہے،اس خطرے سے نہ نمٹا گیا تو ملک کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچ سکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ رانا ثنا اللہ کی کوئی اوقات نہیں ، وہ نواز، شہباز کے کہنے پر عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔