سوڈان:آرمی چیف نے آر ایس ایف کو تحلیل کرنے کا حکم دیدیا

خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک)سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس (آر ایس ایف) کے درمیان تین روز سے جاری جھڑپوں کے بعد سوڈانی آرمی چیف نے آر ایس ایف کو باغی قرار دے کر تحلیل کرنے کا حکم دے دیا۔

سوڈانی وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف عبدالفتاح البرہان نے پیرا ملٹری فورس، ریپڈ سپورٹ فورسز کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور اسے باغی گروپ قرار دے دیا ہے۔

فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 97 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں

2021 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف پیرا ملٹری فورس نے بغاوت کی ہے۔