ممبئی میں کھلے میدان میں تقریب ،11افرادہیٹ اسٹروک سے ہلاک

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کھُلے میدان اور تپتی دھوپ میں منعقد کی گئی سرکاری تقریب میں 11 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوگئے۔جبکہ 50 افراد کوتشویشناک حالت میں اسپتال منقتل کردیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ممبئی میں حکومت نے ایوارڈز کی تقسیم کیلئے تقریب منعقد کی جس میں تقریباً 10 لاکھ افراد شریک ہوئے۔ تاہم شدید دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد اور میدان میں موثر انتظامات نہ ہونے پر 11 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوگئے۔

ہیٹ اسٹروک سے 600 کی حالت بگڑ گئی ۔جن میں سے 50 افراد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ درجہ حرارت 38 اور نمی بھی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اکناتھ شندے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 11 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی اور متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت سینئر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی تھی