قومی ٹیم کے ممکنہ کنسلٹنٹ مکی آرتھر آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور ( اُمت نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کنسلٹنٹ اور سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر آج پاکستان پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے اور آئندہ کے معاملات طے کریں گے جبکہ کوچنگ سٹاف ، کپتان قومی ٹیم بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملیں گے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ سے سیریز کے ایک یا دو میچز میں ذمہ داری بھی سنبھالیں گے مگر انکے دورے کا اصل مقصد کوچنگ ٹیم کو سیٹ کرنا اور بابر اعظم و دیگر سے مشاورت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے چند روز قبل بتایا تھا کہ مکی آرتھر 18 اپریل کو آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے نجی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پی سی بی سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے لیے تیار ہے۔