اٹلی(اُمت نیوز)اٹلی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کواسلحہ کی فروخت پرعائدپابندی ختم کردی ہے۔
اطالوی کابینہ کےاجلاس کے بعدایک بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے تنازع میں اپنے فوجی کردارکوختم کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ زدہ ملک کو استحکام اور تعمیر نوکی سرمایہ کاری کے ذریعے مددمہیّا کرنے کی کوششوں کی وجہ سے کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ اٹلی نے یمن میں امن کی بحالی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے جنوری 2021 میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائلوں کی فروخت روک دی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس کے بعد سےاس نے سفارتی تناؤ کوکم کرنے کی کوشش میں دونوں خلیجی عرب ممالک کو اسلحہ کی برآمد پرعایدپابندیوں میں نرمی کی ہے۔