پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور داخل ہوگیا

اسلام آباد (امت نیوز) ایک بار پھر جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگیا، جسے پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔ گزشتہ روز ایک جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا تھا اور کئی دفاتر میں داخل ہوکر تھوڑ پھوڑ کی تھی، آج ایک بار پھر جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگیا، جسے دیکھ کر عملہ پریشان ہوگیا۔

جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا تو عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم مسلسل کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں نے بلی نما جنگلی جانور کو پکڑ لیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ یہ جانورانتہائی خطرناک ہےجو پارلیمنٹ کے کئی دفاترکو نقصان پہنچا چکا ہے۔تاہم عملے کے مطابق پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے اس جنگلی جانورکو پولیس اہلکاروں کی جانب سے پکڑ لیا گیا ہے جسے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی دفاتر میں داخل ہوگیا تھا۔آج پھرجنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے کا واقعہ سامنے پیش آیا ہے۔