الیکشن کمیشن نے فنڈز فراہمی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد (امت نیوز) پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی سےمتعلق رپورٹ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو حکم دیا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے لئے 21 ارب روپے براہ راست الیکشن کمیشن کو دیئے جائیں، جب کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا گیا تھا کہ 18 اپریل کو فنڈر کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحال فنڈز منتقل نہیں ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطبق الیکشن کمیشن کو فنڈزمنتقل نہیں کئے گئے، جب کہ رپورٹ میں سیکیورٹی پلان فراہم نہ کئے جانے کے پہلو بھی شامل ہے۔