کراچی میں ڈاکوئوں نے ترک شہری سے 11لاکھ سے زائد رقم چھین لی

کراچی(امت نیوز)  صدرعبداللہ ہارون روڈ پر کارسوارملزمان ترکش شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھین کرفرارہوگئے ،ترکش شہری نے واردات سے متعلق پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔

پریڈی تھانے کی حدود صدرعبداللہ ہارون روڈ پر واقع  کاکٹر ہوٹل  کے قریب ترکش شہری سے تقریبا 15 لاکھ روپے چھین لیے گئے ترکش شہری واردات سے متعلق رپورٹ درج کرانے کے لیے پریڈی تھانے پہنچ گیا۔

ترکش شہری تیکن میتن نے پولیس کو بتایا کہ وہ ترکش شہری ہیں اور ڈی بلوچ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اورحیدرآباد سے کراچی آئے تھے اوران کے پاس بیگ میں پاکستانی کرنسی ساڑھے11 لاکھ 2150 ترکش روپے موجود تھے اوروہ منی ایسکچینج سے رقم تبدیل کرانے جا رہے تھے.

اچانک ان کی گاڑی کے آگے ایک سفید رنگ کی گاڑی آکرروکی اورگاڑی میں موجود افراد نے پولیس سے مشہابت وردی پہنچ کر کھی تھی انھوں نے مجھ سے پوچھا آپ کون ہو اوریہاں کیا کر رہے ہو اورکیا کام کرتے ہو۔

میں نے اپنا پاسپورٹ انہیں دیکھایا اور انھوں نے پاسپورٹ دیکھ کر واپس کردیا جس کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے پوچھا گاڑی جس کی ہے تو میں نے جواب دیا کہ جہاں میں کام کرتا ہوں اس کمپنی کی ملکیت ہے میرے ہاتھ میں ایک بیگ تھا جس میں رقم اورضروری دستاویزات موجود تھے

کارسوارملزمان  رقم سے بھرامیرابیگ مجھ سے چھین کر فرار ہوگئے میں نے گاڑی کا اسٹیئرنگ پکڑنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،