احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے، فائل فوٹو
احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے، فائل فوٹو

مخالفین پریشان ہیں حکومتی اتحاد ابھی تک کیوں نہیں ٹوٹا،وزیراعظم

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عام تاثر یہی تھا کہ حکومتی اتحاد نہیں چلے گا اب مخالفین پریشان ہیں کہ یہ اتحاد ابھی تک کیوں نہیں ٹوٹا

شہبازشریف نے یہ بات وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) حکومت کو ایک سال ہوگيا ، بحرانوں کا مقابلہ کیا، اتحادیوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے، کبھی بات مان لی جاتی ہے کبھی منوالی جاتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عام تاثر یہی تھا کہ یہ اتحاد نہیں چلے گا ، اب مخالفین پریشان ہیں کہ بلاول بھٹو، فضل الرحمان اور دیگر نے علیحدہ راستہ اختیارکیوں نہیں کیا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابھی قانون بنا نہیں اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اسٹے دے دیا ، دنیا کے کسی ملک میں کبھی اس طرح کی بات نہیں سنی

وزيراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج بار کونسلز ہماری محبت میں نہیں قانون کی عمل داری کیلئے احتجاج کر رہی ہیں۔