اتحادی جماعتوں کااجلاس،قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب

اجلاس میں مشاورت ہورہی ہے جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،وفاقی وزیراطلاعات

               
  April 18, 2023 · قومی
ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا، فائل فوٹو

ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا، فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس کے بارے میں میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں مشاورت ہورہی ہے جس کے بعد  مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حتمی اعلامیے سے قبل ہی میڈیا کا مختلف جماعتوں سے منسوب کرکے خبریں چلانا افسوسناک ہے۔ مشاورت کو فیصلہ بنا کر خبر نہ بنائی جائے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں متحد ہیں اور معاملات پر اپنی اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں۔