اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کی پی اے سی میں طلبی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیدیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہو چکا ہے ،سپریم کورٹ کا 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے ،سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل سے تصدیق کی جاسکتی ہے ، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پی اے سی کو دی گئی معلومات درست نہیں ۔