اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین (پی ٹی آئی ) عمران خان کی منظوری سے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے تمام حلقوں سے ٹکٹس جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’’پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں
اس کے ساتھ پنجاب کی چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جن میں ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی خود فیصلہ کریں گے‘‘۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ امیدواروں کی لسٹ کل جاری کی جائے گی۔