کراچی(کامرس ڈیسک)گزشتہ ہفتہ کے دوران قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی وصولیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 کروڑ 4 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 56 کروڑ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر9 ارب 96 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر 39 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4 ارب 43 کروڑ 25 لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر62 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 5 ارب 53 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے