پنجاب الیکشن:امیدواروں کے انتخابی نشانات جاری کرنے کے وقت میں توسیع
امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا وقت بھی بڑھا دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن
April 20, 2023 · قومی
انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، فائل فوٹو
لاہور(امت نیوز)پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتخابی نشانات جاری کرنے کے وقت میں توسیع کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کرنے کا وقت آج رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق انتخابی امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا وقت بھی رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔