اسلام آباد(امت نیوز) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہورہے ہیں۔
ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ، لہٰذا عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کو صبح 9 بجکر 15 منٹ 49 سیکنڈ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی، اس اعتبار سے شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر9 گھنٹے 33منٹ 12سیکنڈ ہوگی۔20 اپریل کی شام کو 6 بج کر 49 منٹ 1سیکنڈ پر سورج غروب ہوگا، 7 بج کر 10 منٹ 3 سیکنڈ پر چاند زیر افق چلا جائے گا یہ اور دیگر تکنیکی تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج یکم شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رویت کیلئے ضروری ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 40 تا50 منٹ افق پر رہے جبکہ 20 اپریل کو پاکستان میں غروب آفتاب کے بعد چاند صرف 21 منٹ تک افق پر رہے گا