نمازِ عید  کے بعد بوہری برادری کےایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔فائل فوٹو
نمازِ عید  کے بعد بوہری برادری کےایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔فائل فوٹو

بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

کراچی میں بھی بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے۔کراچی کے بڑے کاروباری علاقے صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر بوہری برداری نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی۔

نمازِ عید کی ادائیگی کے دوران صدر طاہری مسجد کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔بوہری برادری کی جانب سے نمازِ عید الفطر میں ملک کی سالمیت اور امن و سلامتی کی  خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نمازِ عید  کے بعد بوہری برادری کےایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔