لاڑکانہ میں 2موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم،3جاں بحق

حادثہ عید خریداری کے بعد لاڑکانہ سے اپنے گاؤں مشوری شریف جاتے ہوئے ،  موٹر سائیکل سوار  آپس میں ٹکرا گئے

               
  April 21, 2023 · قومی

لاڑکانہ (اُمت نیوز)لاڑکانہ میں باقرانی روڈ پر 2موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم سے 3 افراد جان بحق  ہو گئے  ہیں

۔ تفصیلا ت کے مطابق عید خریداری کے بعد لاڑکانہ سے اپنے گاؤں مشوری شریف جاتے ہوئے ،  موٹر سائیکل سوار  آپس میں ٹکرا گئے

جاں بحق ہونے والوں میں  عبدالستار شر، علی حسن شر اور نوجوان حسین علی ابڑو شامل  ہیں ،جاں بحق افراد چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔