سان فرانسسكو(امت نیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ کومل رضوی نے امریکا میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل سے سیلیکون ویلی میں شادی کا انکشاف کرک مداحوں کو حیران دیا۔ اپل مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں سے ایک شمار کئے جاتے ہیں۔
اپنے دوستوں اور خاندان والوں پر مشتمل ایک نجی تقریب میں کومل اپنی والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی تھیں کومل رضوی تمام خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہیں ،انہوں نے یہ ثابت کردیاکہ اگر جذبہ ناقابل تسخیر ہو تو کسی بھی کو خواب کو حقیقت بنانے سے نہیں روکا جا سکتا ۔ایک محبت کرنے والے خاندان اور ساتھی، ایک کامیاب کیریئر، اچھی صحت اور اعلیٰ معیار زندگی کی حامل کومل رضوی آج صحیح معنوں میں کہہ سکتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے انہیں بہترین نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔
اپنے دوستوں اور خاندان والوں پر مشتمل ایک نجی تقریب میں کومل رضوی اپنی والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی تھیں۔
کومل رضوی پاکستان کی واحد خاتون راک اسٹار ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لائیو پرفارمنس کے ذریعے اپنے آپ کو منوا چکی ہیں۔
انہوں نے ماضی قریب میں ایک اسکن کیئر پروڈکٹ لائن ” ٹرولی کومل “ بھی لانچ کی تھی اور وہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔