ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عیدالفطر پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ السلام علیکم، کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔
Eid al-Fitr, also known as the festival of breaking the fast, marks the end of the holy month of Ramadan. To Muslims across the country and around the world who are celebrating with their family and friends: Eid Mubarak! https://t.co/Bb8okUic7c pic.twitter.com/NSEbm9A2pw
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) April 21, 2023
ان کا کہنا تھا کہ عید اپنی روایات اور اپنے لوگوں سے ملنے کا دن ہے، وینکوور سے کیلگری اور ٹورنٹو سے ہیلی فیکس تک ملک بھر میں عید کی خوشیاں منائی جائیں گی۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا میری اور اہلیہ صوفی کی جانب سے آپ سب کو خوشیوں بھری عید مبارک ہو۔