سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں،آرمی چیف

راولپنڈی(امت نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج ملکی سالمیت کو یقینی بنانے اور خطرات کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں، عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور شہدا کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو سراہا۔