بنگلادیشی وزیراعظم کی عید پرپاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد

ڈھاکا(امت نیوز)بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستانی حکومت اور عوام کو عیدکی مبارکباد پیش کی ہے۔

ڈھاکا میں عیدالفطر کے استقبالیہ کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بنگلادیشی وزیراعظم نے پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے