فیفا پہاڑوں کی بلند چوٹیوں میں نماز عید ادا

سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب میں جمعہ کی صبح جازان کے علاقے میں فیفا پہاڑوں کی بلند ترین چوٹیوں سے عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے ایک منظر نے دلوں کو چھو لیا۔ وقار، روحانیت اور خوبصورتی سے بھرپور تصویر کو دیکھ کر ہر کسی نے داد دی۔ فوٹوگرافر موسیٰ عبدہ الفیفی نے اپنی محنت کو کامیابی سے ہمکنار کردیا ۔ فوٹوگرافر موسی نے فیفاء میں دعوت کے نمایاں مظاہر دکھائے۔ گانوں ، مقبول کھانوں اور فطرت کے درمیان عید کی نماز ادا کرنے کے منظر کو فلما کر زبردست کام کیا۔

الفیفی نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی طرف سے وسیع پیمانے پر پھیلائی گئی تصاویر کا ایک گروپ شائع کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عید پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا اور ساتھ فیفا شہر کے متاثر کن تصاویر بھی گروپ میں شامل تھیں۔

فیفا گورنریٹس کی دعوتوں کی خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ ماضی کے ذائقے کے ساتھ اب بھی زندہ ہیں۔ نماز کے بعد پرانے لوک ترانے پیش کیے جاتے ہیں اور لوگ بارود کی آواز میں دوبارہ کھڑے ہوجاتے ہیں اور خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ جوان اور بوڑھے سب جمع ہوجاتے ہیں۔