بغلان(اُمت نیوز)افغانستان میں طالبان نے خواتین کے عید کی تقاریب میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کردی۔ پابندی صرف دو صوبوں بغلان اور تخار میں عائد کی گئی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغلان اور تخار کی صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں الگ الگ نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عیدالفطر کے ایام میں گروپوں کی صورت میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔
طالبان در بغلان نیز گشتوگذار دسته جمعی زنان را در روزهای عید منع کردند
پس از تخار ریاست حج و اوقاف طالبان در بغلان نیز گشتوگذار دسته جمعی زنان را در روزهای عید منع کرده است. در اطلاعیه از امامان مسجدها در این ولایت خواسته شده تا پیام تبریکی رهبر طالبان را در خطبه بخوانند. pic.twitter.com/bNqhN2izAS
— Aamaj News (@aamajnews_24) April 19, 2023
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں صوبوں کی انتظامیہ نے خواتین پر یہ پابندی علما اور مقامی اکابرین کی جانب سے مخلوط اجتماعات کے تدارک کے مطالبے کے بعد نافذ کی ہے ۔