21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، فائل فوٹو
21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، فائل فوٹو

مبینہ آڈیو لیک:مریم نواز کی چیف جسٹس آف پاکستان پر کڑی تنقید

لاہور(امت نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا کہ یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات،ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا

 

 

انہوں نے مزید لکھا  کہ تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں