لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہاہے کہ کمنٹری پینل میں شامل نہ کرنا مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ضد ہے، 2 سے 3 ماہ میں تمام مداح مجھے انٹرنیشنل کمنٹری میں دیکھیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں رمیز راجا نے کہا کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا اثر ٹیم کی کارکرگی پر پڑے گا۔ بابراعظم چاہتا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے وقت پر ٹیم کاحصہ بنے، جو پرفارمنس دے وہی پلئینگ الیون کا حصہ بننے کا حق دار ٹھہرے۔
رمیز راجا نے پاک بھارت کرکٹ روابط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر نیوٹرل وینیو کی بات مان لیتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں، اس طرح نیوٹرل وینیو کی روایت پڑسکتی ہے۔
انہوں نے عیدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ والدین کی وفات کے بعد عیدی ملنے کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے