لاہور (امت نیوز) لاہور کے علاقے سُندر میں سنار کی دکان سے پانچ کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چورنجی سوسائٹی میں واقع جیولری شاپ سے 5 کروڑ مالیت کا3کلوسونااور32 لاکھ روپے کی نقدی لے کرفرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق چوروں نےگیس سلنڈرسےسیف کاٹا ، اور پانچ کروڑ مالیت کے زیورات کیساتھ بتیس لاکھ روپے کیش بھی کے اڑے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ،اورملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ملزموں کے دکان میں داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پرآگئی ہے۔