لکی مروت میں فائرنگ سے جاں بحق ریٹائرڈ کرنل کی نماز جنازہ ادا

مقرب خان کو گزشتہ روزفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا، وہ 3 ماہ قبل ہی پاک آرمی ایوی ایشن سے ریٹائر ہوئے تھے

               
  April 24, 2023 · قومی

اسلام آباد(امت نیوز) گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کرنل ریٹائرڈ مقرب خان کی نماز جنازہ نماز جنازہ آبائی علاقے خوائیداد خیل میں ادا کی گئی، انہیں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

کرنل ریٹائرڈ مقرب خان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کل اس وقت فائرنگ کر دی تھی جب وہ حجرے میں تھے، واردات لکی مروت کے علاقے محلہ خوئیداد خیل میں کی گئی۔

مقرب خان ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز ٹو اسلام ٓآباد کے رہائشی تھے اور عید منانے اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے، وہ تین ماہ قبل ہی پاک آرمی ایوی ایشن سے ریٹائر ہوئے تھے، وہ آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو میں کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دیے