اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کل بروز بدھ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کل ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل سے متعلق بات چیت بھی ہوگی