پانچواں ٹی ٹوئنٹی :پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 194رنز کا ہدف دے دیا

راولپنڈی (امت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 194 رنز کا ہدف دے دیا ۔محمد رضوان 98رنز پر ناٹ آؤٹ رہے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا، بابر اعظم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد حارث بھی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو گئے، اگلے ہی اوور میں صائم ایوب بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمد 36 اورعماد وسیم 31 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 193رنز اسکور کئے

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 3 اور اش سوڈھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔