فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 28اپریل سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازنے کہاکہ 27 اپریل کو نیا طاقتور مغربی سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا،28 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
سردار سرفراز کا کہناہے کہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے،مغربی سلسلہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سبب بنے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی کاکہناہے کہ شہر میں گرمی کی موجودہ لہر بدھ تک برقرار رہ سکتی ہے ، جمعرات سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہو گی ،گرمی کی موجودہ جزوی لہر سمندری ہواؤں کی بندش، بلوچستان کی ریگستانی ہواؤں کے سبب ہے ۔