اسلام آباد: ملک بھر میں چیف جسٹس پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک کے چرچے ہیں ۔ ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)حافظ حمد اللہ کا بھی چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل آ گیا ۔
حافظ حمد اللہ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ آڈیو لیکس سے پتا چلا کہ ساس کو مدر اِن لا کیوں کہا جاتا ہے۔ ثابت ہوا ملک میں رول آف لا نہیں، مدر ان لا کا رول ہوتا ہے۔