ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج 3 بجے طلب

ایم کیوایم پی ڈی ایم کا ساتھ دے گی یا پی ٹی آئی کی تائید کرے گی فیصلہ آج اجلاس میں ہوگا۔

  April 25, 2023 · قومی
ہنگامی اجلاس میں ایم کیوایم کی طرف سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ فائل فوٹو

ہنگامی اجلاس میں ایم کیوایم کی طرف سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے کراچی میں ایم کیو ایم مرکز پر طلب کرلیا گیا ہے۔ہنگامی اجلاس میں ایم کیوایم کی طرف سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ایم کیوایم پی ڈی ایم کا ساتھ دے گی یا پی ٹی آئی کی تائید کرے گی فیصلہ آج اجلاس میں ہوگا۔