مریم نواز سعودی عرب سے کل پاکستان واپس پہنچیں گی

مریم نواز سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلیے گئی تھیں ۔

               
  April 25, 2023 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب سے کل پاکستان واپس پہنچیں گی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مریم نواز سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلیے گئی تھیں، اب وہ کل فیملی کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گی ۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے نوازشریف کے ساتھ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی ۔