سری لنکا نے پاکستان کو2ہتھنیاں دینے کی خبر کی تردید کردی

اسلام آباد(امت نیوز)سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو دو ہتھنیاں  تحفے میں دینے کی خبر جھوٹی نکلی

سری لنکا کے اعزازی وکیل یاسین جوئیہ نے سری لنکن حکومت کی جانب سے پاکستان کو دو ہاتھی تحفے میں دینے پر آمادگی سے متعلق بیان کی تردید کی ہے۔

نجی نیوز چینل نے 23 اپریل کو سری لنکا کے پاکستان میں اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ سری لنکا 2 مادہ ہاتھی پاکستان بھیجے گا جن میں سے ایک کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور کے لیے ہوگی۔

یاسین جوئیہ نے پیر کی شب اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے سری لنکن حکومت کی جانب سے ہاتھی تحفے میں دینے کی خواہش سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ،  سری لنکن حکومت نے پہلے ہی کسی بھی جانورکو تحفے میں دینے یا منتقل کرنے پرپابندی عائد کررکھی ہے

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی جانب سے کراچی یا لاہور میں چڑیا گھر کو ہاتھی فراہم کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی حکومت پاکستان نے ایسی کوئی درخواست کی ہے۔