پنجاب حکومت کا پانچویں جماعت کا امتحان مؤخر کرنے کا فیصلہ
رواں تعلیمی سال میں طلبہ کی اسیسمنٹ پیکٹا کے تحت کی جائے گی، جبکہ باقاعدہ امتحانی نظام اگلے سال سے نافذ ہوگا۔
پنجاب حکومت کا پانچویں جماعت کا امتحان مؤخر کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے پانچویں جماعت کے طلبہ کے لیے اس سال بورڈ امتحان نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں تعلیمی سال میں طلبہ کی اسیسمنٹ پیکٹا کے تحت کی جائے گی، جبکہ باقاعدہ امتحانی نظام اگلے سال سے نافذ ہوگا۔
حکام کے مطابق طلبہ پر امتحانات کا دباؤ کم کرنے کے لیے مرحلہ وار امتحانی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت کی اسیسمنٹ شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آٹھویں جماعت کے چار اہم مضامین کے امتحانات سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہوں گے۔ تاہم امتحانات خصوصی ای شیٹس پر لیے جائیں گے اور جوابی پرچوں کی جانچ پڑتال کمپیوٹر کے ذریعے کی جائے گی۔
رانا سکندر حیات کے مطابق آٹھویں جماعت کے امتحانات میں چار اہم مضامین شامل ہوں گے۔