سعودی عرب سے ڈی پورٹ 20 پاکستانیوں میں منکی پاکس کا شبہ

اسلام آباد(امت نیوز)سعودی عرب میں غیرقانونی قیام سمیت مختلف الزامات میں قید 20 پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر اسکریننگ کے دوران تمام افراد میں ٹمپریچر اور جسم درد کی شکایات پائی گئیں، مونکی پاکس کے شبے پر مزید تشخیص کے لیے تمام افراد کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں اور اگر ان میں مونکی پاکس وائرس کی علامات نہیں ملتیں تو اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

امیگریش حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پورٹیز غیر قانونی قیام و دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث سعودیہ کی جیلوں میں اسیر تھے