اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو اجلاس میں شرکت سے منع کردیا۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا ہے، جس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے 9 ارکان کی کوئی کوشش بر نہ آئی اور انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

پی ٹی آئی کے 9 اراکین اسملبی تاحال شرکت نہیں کرسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو شرکت کی اجازت سے انکار کردیا ہے، اس حوالے اسپیکر آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اراکین پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہوچکے ہیں، کسی اجنبی کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں۔

اسپیکرآفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ابھی کوئی عدالتی حکم موصول نہیں ہوا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے، اسپیکر کا حکم اپنی جگہ موجود ہے، عدالت نے اسپیکر کا کوئی آرڈر منسوخ نہیں کیا۔